Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

موبائل  یا کمپیوٹر سیل کرنے سے قبل اپنا ڈیٹا اس طریقے سے ڈیلیٹ کریں

موبائل یا کمپیوٹر سیل کرنے سے قبل اپنا ڈیٹا اس طریقے سے ڈیلیٹ کریں تاکہ ان کو ریکور نہ کیا جاسکے ۔ عموما لوگ فارمیٹ کردیتے ہیں جس کی وجہ سے خریدنے والا یا کوئی بھی اس ڈیٹا کو ریکور کرسکتا ہے اس طرح اکثرلوگوں کو پرسنل ڈیٹا انٹرنیٹ کی زینت بن جاتا ہے ۔ تاہم اس طریقے سے ڈیلیٹ کیا گیا مواد ریکور نہیں ہوسکے گا ۔

موبائل  یا کمپیوٹر سیل کرنے سے قبل اپنا ڈیٹا اس طریقے سے ڈیلیٹ کریں

کسی بھی فائل کو مکمل طور پر کیسے ڈیلیٹ کریں جسے واپس لانا ممکن نہ ہو ؟؟

عام طریقہ سے ڈیلیٹ کی گئی فائل کو کسی بھی ریکور کرنے والے سافٹ وئیر یا ایپ کے ذریعے بآسانی ریکور کیا جا سکتا ہے یہ بات آپ میں سے اکثر وبیشتر جانتے ہی ہوں گے اس کے بارے میں کئی بار میں بتا چکا ہوں۔


آج میں یہ بتا رہا ہوں کہ کس طرح حساس یا ذاتی فائل ڈیٹا کو حذف کیا جائے تاکہ اسے پھر اگر کوئی ریکور کرنے کی کوشش کریں تو نہ کرسکیں۔


اس کام کے لیے فائل شریڈر کی خصوصیت والا کوئی بھی ایپ یا سوفٹ وئیر (کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے لیے) ہی کسی فائل کو مکمل طور پر ڈیلیٹ کرتا ہے جسے کسی (Recover) کرنے والے ایپ یا سافٹ وئیر کے ذریعے ریکور کرنا ممکن نہیں۔


اگر آپ اپنے موبائل یا کمپیوٹر کو کسی دوسرے آدمی کو فروخت کرنا چاہتے ہیں تو کسی بھی ذاتی دستاویزات یا اہل خانہ سے متعلق فائلوں کو بیک اپ کرنے کے بعد کسی فائل شریڈر کے ذریعہ حذف کرنے کے بعد ہی فروخت کریں۔


فائل شریڈر کسی بھی فائل کو کئی حصوں میں ٹکڑے کرنے کے بعد اسے انکرپٹ کر کے حذف کرتا ہے، جسے ریکوور کرنا ممکن نہیں۔


اس عمل کے لیے اپنے موبائل میں جس دو ایپ کا استعمال میں کرتا ہوں اس کے نام یہ ہیں

  

پہلی ایپ 

Secure Erase I shredder

دوسری ایپ 

SDelete Secure Delete

دونوں ایپ پلے سٹور پر موجود ہے جسے آپ اس لنک سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔

 

Post a Comment

0 Comments