ظلم اور اس کا انجام
مدیر
مفتی محمد اسلم رضا یمن تحسینی
معاونین
مولانا عبد الرزاق منگورہ نقشبندی
مولانا عبدالرشید ہمایوں المدنی
ظلم اور اس کا انجام
الحمد لله رب العالمين، والصلاة والسلام على خاتم الأنبياء والمرسلين وعلى آله وأصحابه أجمعين، وَمَن تَبِعَهُم بِإِحْسَانٍ إِلى يَوْمِ الدين، أما بعد! فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم، بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
برادران اسلام! دنیا میں جب بھی ظلم و ستم، اور جبر و استبداد کا رویہ اختیار کیا گیا، اور جب بھی طاقت کے نشے میں اس حقیقت کو فراموش کیا گیا، کہ اللہ رب العالمین اس کائنات کا خالق و مالک ہے ، جو ظلم و ستم اور زیادتی کرنے والوں کو کسی طور پر پسند نہیں فرماتا، اور وہ جب چاہے ظالموں کو آن واحد میں اپنے غضب سے نشانہ عبرت بنا سکتا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب جب ایسا ہوا، بڑے دردناک اور بھیانک نتائج دیکھنے کو ملے ، قوم نوح، قوم ابراہیم ، اصحاب مدین اور عاد و ثمود کی سرکشی، اور ان کے عبرتناک انجام کو خود اللہ رب العالمین نے قرآن پاک میں بیان فرمایا: کیا انہیں اپنوں سے اگلوں کی خبر نہ آئی ؟ نوح کی قوم اور عاد اور ثمود ، اور ابراہیم کی قوم ، اور مدین والے ، اور وہ بستیاں جو الٹ دی گئیں، ان کے رسول روشن دلیلیں ان کے پاس لائے تھے، تو اللہ کی شان نہ تھی کہ ان پر ظلم کرتا، بلکہ وہ خود ہی اپنی جانوں پر ظالم تھے "۔
ظلم اور اس کا انجام کتاب
Book :ظلم اور اس کا انجام کتاب
- Author :
- Publish Date :
- Category: ظلم اور اس کا انجام، اسلامی کتاب، اسلام،pdf,
0 Comments