شلجم: سیب سے دس گنا زیادہ فائدہ مند
کچھ دن پہلے میں گھر جا رہا تھا کہ میری چھوٹی بہن نے مجھے بتایا کہ ڈی ٹائپ کالونی فیصل آباد کے ایک بزرگ حکیم اقبال صاحب کہتے تھے کہ شلجم سیب سے دس گنا زیادہ فائدہ مند ہے۔
یہ سن کر میں نے اپنی عادت کے مطابق تحقیق شروع کی اور زیادہ سے زیادہ ثابت شدہ فائدے تلاش کرنے کی کوشش کی کہ یہ سادہ سی سستی سبزی اتنے مہنگے سیب سے دس گنا بہتر کیسے ہو سکتی ہے؟
د سکون ښار د عبیدالله کتاب
تحقیقات سے معلوم ہوا کہ شلجم خاص طور پر پٹھوں کی کمزوری، کمر درد، ٹانگوں کے درد، دل، جگر، آنکھوں، ہڈیوں، جوڑوں کے درد میں مدد کرتا ہے، یورک ایسڈ کو کم کرتا ہے، کولیسٹرول کو معمول پر لاتا ہے، قبض سے نجات دلاتا ہے
شلجم کو ابال کر اس میں چنے کے آٹے سے گوندھ کر روٹی بنا کر کھانے سے شوگر کنٹرول ہوتی ہے لیکن گندم چھوڑنا پڑے گی
چونکہ اس میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لیے اسے سلاد کے طور پر کھانے سے پیٹ بھرتا ہے اور وزن کم کرنے کے خواہشمندوں کا دوست ہے
آئیے ایک قابل اعتماد ویب سائٹ کی مدد سے سیب اور شلجم میں موجود فائدہ مند عناصر کا تناسب دیکھتے ہیں
سب سے اہم بات یہ ہے کہ شلجم میں سیب سے دس گنا زیادہ وٹامن سی ہوتا ہے،
یعنی سیب میں 24 فیصد اور شلجم میں 200 فیصد
وٹامن بی 1 سیب میں 7 فیصد اور شلجم میں 29 فیصد ہوتا ہے۔
وٹامن بی 6 سیب میں 14 فیصد اور شلجم میں 58 فیصد ہوتا ہے۔
سیب میں سوڈیم 0 اور شلجم میں 32 فیصد
پوٹاشیم سیب میں 12 فیصد اور شلجم میں 39 فیصد ہوتا ہے
کیلشیم سیب میں 5 فیصد اور شلجم میں 43 فیصد ہوتا ہے
میگنیشیم سیب میں 5 فیصد اور شلجم میں 22 فیصد ہوتا ہے
فاسفورس سیب میں 7 فیصد اور شلجم میں 33 فیصد ہوتا ہے
سیب میں آئرن 8 فیصد اور شلجم میں 36 فیصد ہوتا ہے
سیب میں مینگنیج 6 فیصد اور شلجم میں 42 فیصد ہوتا ہے۔
سپینی سپینی مہ وایہ منیر بونیرے کتاب
سیب میں تانبا 10 فیصد اور شلجم میں 61 فیصد ہوتا ہے۔
سیب میں زنک 2 فیصد اور شلجم میں 21 فیصد
سیلینیم سیب میں 0 فیصد اور شلجم میں 11 فیصد ہے
فائبر سیب میں 9 فیصد اور شلجم میں 13 فیصد ہوتا ہے
سیب میں پروٹین 1 فیصد اور شلجم میں 6 فیصد
اب آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اگر سیب دستیاب نہ ہو اور مہنگا ہو تو شلجم باآسانی مناسب قیمت پر دستیاب ہو سکتا ہے
اگر یہ موسمی نہیں ہے تو اسے قدرتی سرکہ کے ساتھ ملایا جا سکتا ہے۔
0 Comments